ممبئی 5 اگست (ایس او نیوز؍ایجنسیاں) ممئی میں جمعہ کو ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی سفربری طرح متاثرہوا۔ تھانے اور سی ایس ٹی سے چلنے والے زیادہ تر ٹرینوں کو کینسل کر دیا گیا جبکہ ہوائی سفر بھی میں30-40 منٹ کی تاخیر ہوئی. شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہر تھم سا گیا۔ یہاں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا. نوی ممبئی میں اگلے 48 گھنٹے بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے.
ممبئی میں جمعہ کو دن بھر بارش ہوئی. جس کے نتیجے میں نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا. زندگی کی لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین کی سروس پربارش سے بہت برا اثر پڑا، جس سے مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے اکثر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا، جبکہ دفاتر میں بھی وقت سے پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا
موسلادھار اور زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے کئی فلائیٹوں کو ممبئی ایئر پورٹ کی بجائے بروڈا اور احمد آباد جیسے ائرپورٹس کی طرف موڑنا پڑا۔
ممبئی گوا پل حادثہ: 300 کلو کے مقناطیس سے ہو رہی ہے گاڑیوں کی تلاشی، 17لاشیں برآمد؛
ممبئی / ناسک / احمد آباد. مهاراشٹر- گجرات میں بھاری بارش نے کافی تباہی مچائی ہے. مہاراشٹر میں ساویتری دریا میں سیلاب سے بدھ کی صبح ممبئی اورگوا کو جوڑنے والا 70 سال پرانا پل بہہ گیا. اس کے ساتھ دو بسوں سمیت کچھ دیگرگاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی بہہ گئیں. اس حادثے میں اب تک 17 لوگوں کی لاشیں مل گئی ہیں. مزید کئی لوگ لاپتہ ہیں. وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس نے کہا کہ بسوں اور دیگر گاڑیوں کو تلاش کرنے کا کام 300 کلو وزن والے مقناطیس کی مدد سے کیا جا رہا ہے. جمعہ کو بھی ان علاقوں میں بارش جاری تھی. بھاری بارش سے گوا کو جوڑنے والا پل80 فیصد بہہ گیاہے۔
ممبئی گوا کو جوڑنے والا پل بہنے کے بعد لوگوں کی تلاش میں آرمی اور این ڈی آر ایف کی 4 ٹیمیں ریسکیو آپریشن چلا رہی ہیں.- یہ پل ممبئی گوا ہائی وے پر مهاڈ اور پولادپور کے درمیان تھا. اسے انگریزوں نے بنوایا تھا.- رائے گڑھ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس سنجے پاٹل نے جمعہ کو بتایا کہ "حادثے والی جگہ سے ابھی تک 17 لاشیں مل چکی ہیں مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے."
بتایا گیا ہے کہ جو دو بسیں پل ٹوٹنے سے پانی کے ساتھ بہہ گئی ہیں، اُس میں سے ایک بس پر17 مسافر تھے. جبکہ دوسری بس پر سوارمسافروں کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ تاہم، دونوں بسوں میں 22 لوگوں کے سوار ہونے کی بات کہی جا رہی ہے.
اس درمیان نیوی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہیفضائیہ کے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر، بحریہ کے سيكنگ-42 سی اور سيكنگ -42 بی ہیلی کاپٹر اور کوسٹ گارڈ کے چیتک ہیلی کاپٹر سے لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے.